دستوری تاریخ کا سیاہ دن : کانگریس

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 5 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) اس دوران کانگریس نے پارلیمنٹ میں آج کی تبدیلیوں اور آرٹیکل 370 کی منسوخی کے ذریعہ جموںو کشمیر کے خصوصی موقف کو ختم کردینے پر شدید ردعمل ظاہر کیا اور اُس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی دستوری تاریخ میں سیاہ دن ہے ۔ یہ حکومت کی طرف سے دستوری گنجائشوں سے چھیڑ چھاڑ اور اشتعال انگیزی ہے ۔ اپوزیشن پارٹی نے متنبہ کیا کہ یونین آف اسٹیٹس کے طورپر ہندوستان کا اصل روپ ہی سنگین خطرہ میں پڑگیا ہے ۔ سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت ہندوستان کو منتشر کرنے کا اقدام کررہی ہے ۔