حیدرآباد۔21/نومبر(پریس نوٹ) دستِ وفا 15ویں سالانہ یومِ حضرت عباسؑ‘‘ 28 نومبر کو ہوشیارپور، پنجاب میں ہونے والی تقریب میں شرکت کو میر فراست علی باقری سابق ترجمان بی جے پی تلنگانہ نے اپنے لیے باعثِ اعزاز و افتخار قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت عباسؑ ابن علیؑ کی عظیم قربانی، بے مثال وفاداری، شجاعت اور اہلِ بیتؑ سے غیر معمولی وابستگی انسانیت کیلئے رہتی دنیا تک مشعلِ راہ ہے۔ آپؑ کی حیاتِ مبارکہ ایثار، وفا، استقامت اور جذبۂ قربانی کا لازوال درس دیتی ہے۔میر فراست علی باقری نے اس سالانہ مذہبی و روحانی تقریب کے منتظمین، بالخصوص ڈاکٹر صوفی راج جین اور سرو دھرم خواجہ مندر ریلیجس اینڈ چیریٹیبل سوسائٹی، پنجاب کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرکے نیک تمناؤں و تقریب کی کامیابی کیلئے دلی خواہشات کا اظہار کیا۔