دسویں جماعت میں امتیازی کامیابی مدور کے طلباء کا شاندار مظاہرہ

   

حسن آباد ۔کل جاری کردہ دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے تعلیمی سال 2019-20 کے سالانہ نتائج میں مدور منڈل کے مختلف مواضعات کے ہونہار طلباء نے شاندار کامیابی حاصل کی ۔ مدور منڈل کے موضع سلاخپور کے جناب الحاج محمد عبدالغفار صاحب مرحوم موظف ہیلتھ افیسر کے پوتے ماسٹر ابوالفقیر محمد عبدالرحمن عمران ولد جناب محمد عبدالجبار سبحانی میڈیکل ملازم متعلم دسویں جماعت سری چیتنیہ اسکول سن سٹی حیدرآباد نے 10/10 نشانات کے ذریعہ شاندار کامیابی حاصل کی ۔ ماسٹر محمد تقی محی الدین عمیر بابا ولد محمد محی الدین سبحانی نے ماڈل اسکول مدور سے 9.3 کے ذریعہ امتیازی کامیابی حاصل کی ۔

حادثاتی بیمہ چیک کی تقسیم
یلاریڈی ۔ منڈل لنگم پیٹ کے موتھا علاقہ سے تعلق رکھنے والے دکاوت کور اور چندو سنگھ سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے پر ان کے افراد خاندان کو سنگل ونڈو چیرمین مسٹر رمیش امدادی چیکس تقسیم کئے ۔ یہ متوفی افراد نلامڈکو زرعی سوسائٹی ارکان ہونے پر انہیں حادثاتی موت پر فی کس دو لاکھ 50 ہزار روپئے حادثاتی بیمہ رقم منظور کی گئی ۔ جو متوفی کے خاندانوں میں تقسیم کردی گئی ۔