حیدرآباد۔/11 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) دسہرہ تہوار سے تلنگانہ آر ٹی سی کو 183.39 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے۔ اس تہوار کیلئے شہر میں تجارت، تعلیم، مزدوری اور روزگار سے وابستہ افراد تہوار منانے اپنے آبائی مقامات کو پہنچتے ہیں ۔ اس طرح 10 دن میں شہر سے اضلاع اور اضلاع سے حیدرآباد پہنچنے کیلئے آر ٹی سی بسوں میں سفر کو ترجیح دی ہے۔ دسہرہ اور بتکماں تہوار کے پیش نظر تلنگانہ آر ٹی سی نے 4 ہزار خصوصی بسوں کی خدمات فراہم کی۔ 26 ستمبر تا 9 اکٹوبر جملہ 3 کروڑ 41 لاکھ 64 ہزار افراد نے آر ٹی سی بسوں سے سفر کیا جس سے آر ٹی سی کو 183.39 کروڑ روپئے کی آمدنی ہونے کا عہدیداروں نے انکشاف کیا ۔ گذشتہ سال کی بہ نسبت اس سال آر ٹی سی کو 44 کروڑ 54 لاکھ روپئے کی زائد آمدنی حاصل ہوئی ہے۔ ن