دمشق ہوائی اڈہ اندرون ایک ہفتہ بحال ہوجائے گا

   

دمشق: شام کے وزیر ٹرانسپورٹ بہاء الدین شرم نے کہا کہ دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ ایک ہفتے کے اندر پروازیں موصول کرسکتا ہے۔ وزیر نے ’’العربیہ بزنسذ‘ کو بیانات میں مزید کہا کہ ہم نے دمشق کے ہوائی اڈے پر تمام کارکنوں کو کام پر واپس آنے کو کہا ہے۔ ہوائی اڈے نے اس سے قبل پائلٹوں کو پروازوں کی حفاظت کے لیے “نوٹم” نوٹس جاری کیا تھا جس میں 18 دسمبر تک تمام پروازوں کی منسوخی کی تصدیق کی گئی تھی۔نوٹس کے متن کے مطابق دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی تمام پروازیں 18 دسمبر تک معطل کر دی گئی تھیں۔ حلب بین الاقوامی ہوائی اڈے نے بھی اسی طرح کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 دسمبر کی شام تک تمام پروازیں معطل کردی ہیں۔
یمن سے اسرائیل پر میزائل حملہ، تل ابیب ایئرپورٹ بند
صنعاء: یمن سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد تل ابیب ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ یمن سے تل ابیب اور اسرائیل کے وسطی علاقوں پر میزائل داغے گئے۔ میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بجائیگئے۔ تل ابیب ایئرپورٹ کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن سے بحیرہ روم کے اوپر آنے والے ڈرون کو مار گرایا گیا۔ ڈرون کو اسرائیلی بیٹرے میں میزائل سے لیس کشتی کے پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا گیا۔حماس کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کو کیے جانے والے غیر معمولی حملے کے بعد سے حوثی گروپ ’’ انصار اللہ‘‘ ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعہ اسرائیل پر حملے کر رہا ہے۔ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔