دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خطرہ کیخلاف احتیاطی اقدامات

,

   

بارسیلونا 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) خبر رساں ادارے رائٹرز نے بتایا کہ دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والے کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار تک جا پہنچی ہے۔چین میں کرونا وائرس میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی فہرست میں شامل ہونے والے افریقی ممالک کی تعداد بیس ہوگئی ہے۔ایک نئی پیشرفت میں روس نے کرونا کی وجہ سے پولینڈ اور ناروے کے ساتھ اپنی زمینی سرحد غیر ملکیوں کے لیے بند کردی ہے۔چین میں نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ہفتے کے روز بتایا کہ چینی سرزمین میں گذشتہ روز کرونا وائرس کے 11 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی جب کہ گذشتہ سے پیوستہ روز کرونا کے 8 کیسز سامنے آئے تھے۔ چین میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 80 ہزار 824 ہوگئی ہے۔تازہ اموات وسطی چین کے صوبہ ہوبی میں وبا کے پھیلنے والے مرکز میں ہوئی ہیں اور ان میں سے دس صوبائی دارالحکومت ووہان میں ہوئیں۔تائیوان کی حکومت نے کہا ہے کہ 17 مارچ سے یورپ میں شینگن سے آنے والے تمام افراد ، نیز برطانیہ ، آئرلینڈ اور دبئی سے آنے والے تارکین وطن کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے 14 دن کے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کے 107 نئے کیس درج کیے گئے جس کے بعد کرونا کے کل متاثرین کی تعداد 8،086 ہوگئی۔تازہ ترین اعدادوشمار نئے کیسوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ جمعہ کے روز جنوبی کوریا میں کرونا کے 110 کیسز سامنے آئے ہیں۔نیوزی لینڈ نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ ایک سال قبل کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملے کے متاثرین کے قومی اعزاز کو کرونا وائرس کے خدشے کے سبب منسوخ کردیا گیا ہے۔وینزویلا میں جمعہ کو کورونا وائرس کے پہلے دو کیسز کی تشخیص ہوئی تھی۔ دو متاثرین میں ایک مرد اور ایک خاتون ہیں جو یورپ سے واپس آئے ہیں۔گوئٹے مالا میں حکام نے امریکہ اور کینیڈا سمیت کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے سیاحوں اور دوسرے لوگوںکی آمد پرپابندی کا اعلان کیا ہے۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے سلسلہ میں طبی جانچ کا نتیجہ منفی ثابت ہوا۔ آسٹریلیا میں وائرس سے نمٹنے کے لئے بیرونی ممالک سے وطن واپس ہونے والے تمام آسٹریلیائی شہریوں کو الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔ سین سلویڈار سے موصولہ اطلاع کے بموجب وہاں کی کانگریس نے ملک گیر سطح پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ نیٹ فلکس نے کورونا وائرس کے پیش نظر ریڈ الرٹ نوٹس جاری کردی ہے۔ وٹیکن سٹی میں وائرس کے خطرہ کے پیش نظر ایسٹر کی مبارکبادیاں جاری نہیں کی جائیں گی۔

فرانس میں مجالس مقامی انتخابات، وائرس کا خطرہ نظرانداز
پیرس 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فرانس میں ملک گیر سطح پر مجالس مقامی کے انتخابات آج منعقد کئے گئے۔ عوام نے کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں پیدا ہونے والی دہشت کی لہر کو کوئی اہمیت نہیں دی حالانکہ ہفتے کی شام عوام کو پرہجوم مقامات جیسے کیفیز، ریسٹورنٹس، سنیماس اور پورے ملک میں فضائی آلودگی پیدا کرنے والے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے لیکن فرانسیسیوں نے اِن تحدیدات سے بھی کوئی خوف محسوس نہیں کیا۔

عالمی وباء کے پیش نظر بیڈن ۔ سینڈرس مباحثہ
واشنگٹن 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی مباحث کے مکمل ہونے کے لئے مزید دو مباحث ضروری ہیں اِ س لئے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے دونوں حریفوں کے درمیان آخری مباحثہ عنقریب منعقد کیا جائے گا۔