دنیا میں کورونا وائرس سے تقریبا ً7لاکھ ہلاکتیں، 12 لاکھ افراد شفایاب

,

   

جنیوا؍ بیجنگ؍نئی ہلی ۔ جان لیوا عالمی وباکورونا وائرس کا قہر دنیا بھر میں جاری ہے اور اس کی زد میں آنے سے لگ بھگ سات لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 1.84 کروڑ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کے لحاظ امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری جانب اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے ، میکسیکو تیسرے اور برطانیہ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ اموات کی تعداد کے معاملے میں ہندوستان پانچویں نمبر پر ہے ۔کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں سات لاکھ سے اوپر چلی گئیں۔ جس کے بعد کچھ ممالک میں پابندیاں سخت کرنے کا سوچا چانے لگا ہے ۔امریکہ میں ایک روز میں چھیالیس ہزار کیسز اور 532 اموات ہوئیں۔ ہندوستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران باون ہزار کیس اور ریکارڈ 8 سو سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔ فلپائن میں کیسز بڑھنے پر دوبارہ لاک ڈاؤن کردیا گیا جبکہ ہانگ کانگ میں پابندیوں میں گیارہ اگست تک توسیع کردی گئی۔ برطانیہ میں حکومت کی ‘ایٹ آؤٹ ہیلپ آؤٹ’ اسکیم شروع ہونے پر برطانوی ریستورانوں میں رش لگ گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ماہرین نے فرانس میں رواں سال کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ ایک کروڑ پچاسی لاکھ افراد میں سے ایک کروڑ سترہ لاکھ سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں۔امریکہ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر(سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 699250ہلاک اور 18469834 افراد متاثر ہوئے ہیں۔امریکہ میں اب تک 4786829 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 156771 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ برازیل میں اب تک 2801921 افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 95819 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے اثرات کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران51،706 افراد شفایاب ہوئے اور 857 ہلاک ہوگئے ۔

اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1908295 اور مرنے والوں کی تعداد 39795 ہوگئی ہے ۔ کورونا وائرس کے اس وقت ملک میں 586244 فعال کیسز ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی اس وبا سے 1282216 افراد شفایایاب ہوئے ہیں۔روس کووڈ 19 سے متاثرہونے کے معاملہ میں دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر ہے اوریہاں 85،9762 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 14،327 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔