دنیا کو زد میں لینے والی مہلک وباء کے خاتمہ پر زور

   

Ferty9 Clinic

تلگو سال نو پر صحت و صفائی کو شعار زندگی بنانے کا عہد ضروری : وینکیا نائیڈو

حیدرآباد 24 مارچ (این ایس ایس) نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے تلگو سال نو اُگادی کے علاوہ ملک کی مختلف ریاستوں میں منائے جانے والے سال نو چائترا کلاڈی، سجیبو چیراؤبا، نوروز اور چیتی چاند کی مبارکباد دی۔ اُنھوں نے اس موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام مبارکباد میں عوام پر زور دیا کہ وہ ساری دنیا کو لپیٹ میں لینے والی مہلک وباء کے خاتمے کے لئے صحت و صفائی کو زندگی کا اہم حصہ بنانے کا پختہ عزم و عہد کریں۔ وینکیا نائیڈو نے اُمید ظاہر کی کہ آنے والے ہفتوں میں یہ دنیا ایک صحتمند سیارے میں تبدیل ہوجائے گی۔ ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ بہتر معیار زندگی مل سکتی ہے۔ نائب صدر ہند نے اُمید ظاہر کی کہ سال نو کے موقع پر ہم اس مہلک وباء کے خلاف اجتماعی فتح حاصل کریں گے۔ اُنھوں نے یہ قدیم ہندوستانی اقدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس موقع پر ایک دوسرے کی دیکھ بھال اور ضروریات کی تکمیل پر بھی توجہ دی جائے گی۔ اُمید ہے کہ انسانی آلام و مصائب کو ختم کرنے کے لئے ہر ضرورتمند کی دامے، درمے، سخنے مدد کی جائے گی۔