فہرست میں وزیر آئی ٹی کو 12 واں مقام ، محکمہ آئی ٹی کے ٹوئیٹر کو 22 واں مقام
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری: ( سیاست نیوز) : ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر کو دنیا کے ٹاپ 30 سوشیل میڈیا پر اثر انداز ہونے والوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔ اس فہرست میں دو ہندوستانی نوجوان قائدین کو شامل کیا گیا ۔ ایک کے ٹی آر ہیں دوسرے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا ہیں ۔ تاہم جہاں تک اس فہرست کا معاملہ ہے ۔ راگھو چڈھا سے کے ٹی آر نے سرفہرست رہتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا دنیا بھر میں لوہا منوایا ہے ۔ ایک طرف سرکاری دوسری طرف نجی اکاونٹس دونوں میں کے ٹی آر آتے ہیں ۔ اس فہرست میں کے ٹی آر کو 12 واں اور راگھو چڈھا کو 23 واں مقام حاصل ہوا ہے ۔ اس فہرست میں تلنگانہ کے محکمہ آئی ٹی کے آفیشل ٹوئیٹر اکاونٹ کو 22 واں مقام حاصل ہوا ہے ۔ بحیثیت وزیر آئی ٹی تلنگانہ میں آئی ٹی کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کرنے والے کے ٹی آر سوشیل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں ۔ ہمیشہ عوام کو دستیاب رہتے ہوئے ان کے علم میں لائے جانے والے مسائل کو حل کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں ۔ دوسری جانب مختلف مسائل سے دوچار رہنے افراد کی اپنی جانب سے مدد بھی کرتے تھے ۔ ایک طرف سیاست دوسری طرف عوامی مسائل پر ردعمل کا اظہار کرکے خود کو مثالی انداز میں پیش کرتے ہیں سوشیل میڈیا پر با اثر ٹاپ شخصیتوں کی فہرست میں کے ٹی آر کا نام شامل ہونے پر تلنگانہ عوام ۔ ٹی آر ایس کے قائدین اور کے ٹی آر کی حامیوں کی جانب سے مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ دنیا بھر سے کے ٹی آر کو مبارکباد دی جارہی ہے ۔۔ ن