ترقی یافتہ ممالک میں زائد رجحان ، غریب اور اوسط ممالک پسماندہ
حیدرآباد ۔6 ۔ اپریل (سیاست نیوز) دنیا میں انٹرنیٹ کے استعمال خاص طورپر 5G کے استعمال میں اضافہ کا رجحان دولتمند اور ترقی یافتہ ممالک میں زیادہ دیکھا جارہا ہے ۔ 2025 کے سروے کے مطابق دنیا کی 55 فیصد آبادی 5G کا استعمال کر رہی ہے لیکن دیگر علاقوں میں کافی فرق دیکھا گیا ہے۔ زائد آمدنی والے ممالک میں 80 فیصد سے زائد عوام کا 5G نے احاطہ کیا ہے جبکہ کم آمدنی والے ممالک میں 5 فیصد کی کمی ہے۔ اس طرح دولتمند اور کم آمدنی والے ممالک میں ڈیجیٹل گیاپ دیکھا جارہا ہے ۔ چین ، ساؤتھ کوریا اور جاپان جیسے ممالک 5G کے استعمال میں سبقت حاصل کرچکے ہیں۔ افریقی ممالک اور ساؤتھ ایشیا کے ممالک میں 5G کے استعمال کا رجحان ابھی بھی کم ہے۔ اس شعبہ میں زائد سرمایہ کاری اور حکومتوں کی موافق ڈیجیٹل پالیسیوں کے ذریعہ عالمی سطح پر رابطہ کو مستحکم کیا جاسکتا ہے۔ زائد آمدنی والے ممالک میں 84 فیصد آبادی کا احاطہ 5G نے کرلیا ہے۔ اوسط آمدنی والے ممالک میں64 فیصد اور لوور مڈل آمدنی والے ممالک میں 46 فیصد آبادی 5G کا استعمال کر رہی ہے ۔ کم آمدنی والے ممالک میں محض 4 فیصد آبادی 5G سے متعارف ہے۔ ابھی بھی 4G ، 3G اور 2G کے استعمال کا سلسلہ جاری ہے۔ سروے کے مطابق آنے والے دنوں میں دنیا بھر میں 5G کا غلبہ رہے گا۔1/K/m