دنیا کی پہلی ’سرٹیفائیڈ‘ فلائنگ کار

   

نیویارک : اب گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہنے کی پریشانی سے ملے گی نجات کیونکہ امریکی حکومت نے پہلی بار فلائنگ کار کو قانونی منظوری دے دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلف ایروناٹکس کی فلائنگ کار کو امریکی حکومت کی جانب سے پہلی بار اڑان بھرنے والی گاڑی کی قانونی منظوری مل گئی ہے۔ ایوی ایشن لاء فرم ایرو لاء￿ سینٹر کے مطابق کار کمپنی ایلف ایروناٹکس نے اعلان کیا کہ اسے امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے انہیں خصوصی ایئروورتھینس سرٹیفیکیشن مل گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہلی بار ہے کہ امریکہ میں اس نوعیت کی گاڑی کو سرٹیفائیڈ کیا گیا ہے۔