چنئی، 24 نومبر (آئی اے این ایس) تمل ناڈو کے تِنکاسی ضلع کے دورئی سامی پورم کے قریب دو بسوں میں خوفناک آمنے سامنے کی ٹکر سے کم ازکم 6 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 20 سے زائد زخمی افراد ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایک خانگی بس ٹِنکاسی کی طرف جا رہی تھی جب دوسری بس کوویل پٹی سے آتے ہوئے اس سے زور دار ٹکرائی۔ شدید تصادم کے بعد متعدد مسافر بسوں میں پھنس گئے جنہیں مقامی لوگوں، پولیس اور فائر بریگیڈ نے مشترکہ کارروائی کے ذریعے باہر نکالا۔زخمیوں کو ٹِنکاسی گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ انتہائی ہولناک تھا، سڑک پر شیشے، لوہے کے مڑے ہوئے حصے اور بکھری ہوئی چیزیں ہر طرف پھیلی تھیں۔کئی مسافروں کو ہائیڈرولک کٹرکی مدد سے نکالا گیا۔ ریاست میں حالیہ دنوں میں متعدد سنگین حادثات کے بعد روڈ سیفٹی پر سوالات دوبارہ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ حکام نے حادثے کی تفصیلی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
