رانچی۔پولیس نے بتایا ہے کہ دو نابالغ لڑکیوں کی اجتماعی عصمت ریزی وہیں چار کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا جھارکھنڈ کے کنٹی ضلع میں واقعہ پیش آیاہے۔پولیس کے مطابق چھ لڑکیاں جو 5-8ویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں رنگ راری میلہ دیکھنے کے لئے گئی ہوئی تھیں۔
جب وہ چہارشنبہ کی رات اپنے گھر واپس لوٹ رہی تھیں تو اس وقت لوگوں کے ایک گروپ نے انہیں پکڑا اور دو لڑکیوں کی اجتماعی عصمت ریزی کی جبکہ ماباقی چار کے ساتھ جنسی چھیڑ چھاڑ کی۔
جن لڑکیوں کے ساتھ جنسی چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی وہ کسی بھی عصمت ریزی سے بچ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں اور قریب کی جھاڑیو ں میں جاکر چھپ گئی تھیں
۔ گھر پہنچنے کے بعد جمعرات کی صبح مذکورہ لڑکیوں نے اپنے گھر والوں کو واقعہ کے متعلق جانکاری دی‘ جنھوں نے بعد میں اس کوپولیس سے رجوع کیا۔
مذکورہ واقعہ کھوڈی پنچایت جو کنٹی ضلع کے کالا ماٹی بلاک میں پیش آیاہے۔
تمام لڑکیو ں کے چہروں پر ضربات ہیں۔ متاثرین کا بیان قلمبند کرنے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے