دو نوجوان لڑکیاں گھر سے بھاگ گئیں ۔ پولیس میں شکایت درج 

,

   

حیدرآباد : شہر کے پاش علاقہ بنجارہ ہلز سے ۱۴؍ سال کی دو لڑکیاں گھر سے دو ہزار روپے لے کر فرار ہوگئیں ۔ لڑکیوں کے گھر والوں نے پولیس سے رجوع ہوئے ۔ مفرور لڑکیوں کی شناخت عشرت بی اور اس کی رشتہ دار بہن سمینہ بیگم کے طور پر ہوئی ہیں ۔ یہ دونوں بنجارہ ہلز کے سید نگر کے رہنے والی ہیں ۔ اور اردو میڈیم اسکول میں نویں جماعت کی طالبہ ہیں ۔ درج کردہ شکایت کے مطابق ۲۹؍ دسمبر کو عشرت نے اپنی ماں سیماسے جھوٹ بولا کہ وہ باہرکچھ کام سے جارہی ہیں ۔

قریب دن میں پانچ بجے عشرت گھر سے نکلی ۔ او رکہا کہ گھر آکر کھانا کھائے گی ۔ کافی دیر ہونے کے بعد عشرت گھر نہیں لوٹی تو سیما نے اپنی بہن نسیما بیگم سے عشرت کے بارے میں دریافت کیا تونسیمانے بتایا کہ اس کی لڑکی سمینہ بھی بہت دیر سے غائب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الماری سے دو ہزارروپیہ بھی غائب ہے ۔