دپیکا پدکون اور ان کے منیجر کرشمہ پرکاش سے فی الحال نارکوٹک کنٹرول بیورو پوچھ تاچھ کررہی ہے
ممبئی۔سال2017کی مبینہ منشیات بات چیت کے معاملے میں نارکوٹک کنٹرول بیورو بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پدکون اور ان کی منیجر کرشمہ پرکاش سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔
صبح 10بجے دپیکا کی آمد کے بعد کرشمہ پرکاش بھی اپنے تفتیش کے لئے این سی بی دفتر پہنچ گئی تھیں۔آج دوسری مرتبہ کرشمہ سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔
این سی بی کی ٹیم جو دپیکاپدکون سے پوچھ تاچھ کررہی ہے
ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کے بموجب منشیات سے متعلق تحقیقات میں دپیکا پدکون سے بات چیت کے لئے این سی بی کے ڈپٹی ڈائرکٹر کے پی ایس ملہوترہ کی نگرانی میں ایک پانچ رکنی ٹیم کو مامور کیاگیاہے۔
مذکورہ نیوز چیانل نے یہ بھی خبر دی ہے کہ این سی بی کی ٹیم کی جانچ میں خواتین ممبرس بھی شامل ہیں
دپیکا پدکون سے این سی بی کی پوچھ تاچھ
ٹائمز ناؤ نے یہ بھی خبر دی ہے کہ دپیکا سے پوچھ تاچھ کے لئے این سی بی نے کم از کم20سوالات کی فہرست تیار کی ہے۔
اسی طرح کی میڈیا رپورٹس کے مطابق‘ دپیکا پدکون سے ان کے فون نمبر‘ ان کے فیملی ممبرس اور کتنے وقت سے اداکارہ اپنا موبائیل فون استعمال کررہی ہیں اس کے متعلق سوال پوچھا جائے گا۔
ہوسکتا ہے دپیکا اور کرشما دونوں سے مبینہ بات چیت جو سامنے ائی ہے جس میں ویڈ‘ ہیش او رمال کے استعمال پر پوچھا جائے گا۔
قبل ازیں یہ بھی کہاگیاتھا کہ مذکورہ واٹس ایپ گروپ کی کرشما کے ساتھ ایڈمین تھیں جس میں جیا اور دیگر کے ڈبلیو اے این ممبران تھے اور اس میں منشیات کے متعلق بات کی گئی تھی۔
جمعرات کے روز گوا سے اپنے شوہر رنوبیر سنگھ کے ساتھ دپیکا ممبئی پہنچیں۔ مذکورہ اداکارہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ ستمبر26کے روز این سی بی کی پوچھ تاچھ میں شامل ہوں گی۔
میڈیا سے دوری کے لئے دپیکا نے تاج ہوٹل ممبئی میں قیام کیا جس سے و ہ ایک عام ایس یو وی میں این سی بی دفتر پہنچی تھیں
سارا علی خان‘ شردھا کپور سے این سی بی کی پوچھ تاچھ
دپیکا پدکون کے علاوہ اداکارہ سارا علی خان اورشاردھا کپور سے بھی آج توقع ہے کہ پوچھ کی جائے گی۔
کچھ دیر قبل شاردھا اور سارا دونوں این سی بی کے زونل دفتر پہنچے جہاں پران سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی ہے۔
کے ڈبلیو اے این کی ملازم جیا سہا اور سی ای او دھرو چٹگو پیکر پر بھی این سی بی نے اپنا شکنجہ کسنے کا اسی ہفتہ کام کیاہے