دگویش پر جرمانہ

   

لکھنؤ: لکھنؤ کے سوپر جائنٹس کے اسپنر دگویش سنگھ راٹھی پر ان کی میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا اور پنجاب کنگز کے بیٹر پریانش آریا کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کے غیر معمولی ‘خط لکھنے’ کے انداز سے جشن کے لیے ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے لکھنؤ کے ایکنا اسٹیڈیم میں پی بی کے ایس کے خلاف ایل ایس جی کے میچ کے دوران آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر راٹھی کو جرمانہ کیا۔ پی بی کے ایس نے یہ میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا ۔آئی پی ایل کی ایک میڈیا ایڈوائزری میں کہا گیا ہے، دگوش سنگھ نے آرٹیکل 2.5 کے تحت لیول ون کے جرم کا اعتراف کیا ۔