دھامی 100 طاقتور ہندوستانیوں کی فہرست میں 32 ویں نمبر پر

   

دہرادون: انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس کی طرف سے جاری کردہ 100 طاقتور ہندوستانی شخصیات کی فہرست میں اتراکھنڈ کے وزیر اعلی (سی ایم) پشکر سنگھ دھامی 32 ویں نمبر پر ہیں۔وہ گزشتہ سال اس فہرست میں 61ویں نمبر پر تھے ۔انڈین ایکسپریس نے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی شاندار رینکنگ کے لئے ان کے پچھلے ایک سال کی مدت کار کو بنیاد بنایا ہے ۔ جس میں اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کو سب سے اہم قدم بتایا گیا ہے ۔ اخبار کے مطابق اتراکھنڈ یونیفارم سول کوڈ دیگر ریاستوں کے لیے بلیو پرنٹ کی طرح کام کر رہا ہے ، اس کے بعد گجرات نے بھی اپنی ریاست میں یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے