حیدرآباد : رچہ کنڈہ اسپیشل آپریشن ٹیم او رناچارم پولیس نے مل کر ایک ۲۳؍سالہ شخص کو گرفتار کرلیاہے ۔ جو بڑے کاروباری اور تاجروں کو ڈرا دھمکاکر ان کے رقم اینٹھ لیتا تھا ۔ مقامی انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملزم کی شناخت بھوکیا کرشنا نائک الیاس کٹو سے ہوئی ہے ۔ اس نے ایک بزنسمین کو خود نکسلائٹ بتاتے ہوئے بیس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا ۔
رچہ کنڈہ پولیس کمشنر مہیش بھاگوت نے بتایا کہ ۱۰؍ مارچ کو بزنس مین کو ایک خودساختہ نکسلائٹ کا فون جس نے اس سے بیس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ، اور اس بارے میں پولیس کو نہ بتانے کی صلاح دی ورنہ وہ اس کے خاندان والوں کو جان سے مار دے گا ۔ پولیس نے ملزم بھوکیا کرشنا فون کے ذریعہ گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔