دھنکھر کا آج چھتیس گڑھ کا دورہ

   

نئی دہلی: نائب صدر جگدیپ دھنکھرہفتہ کو چھتیس گڑھ کے دورہ کے بعد نو منتخب اراکین سے خطاب کریں گے۔ نائب صدر سکریٹریٹ نے بتایا کہ دھنکھر 20جنوری کو رائے پور جائیں گے ۔ اس دوران وہ چھتیس گڑھ کی چھٹی اسمبلی کے اراکین سے خطاب کریں گے ۔اس کے علاوہ نائب صدر جمہوریہ رائے پور میں اندرا گاندھی زرعی یونیورسٹی کے 38ویں یوم تاسیس کی تقریب میں بھی مہمان خصوصی ہوں گے ۔