دھنکھر کی گرو نانک جینتی پرمبارکباد

   

نئی دہلی : نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے گرو نانک جینتی کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے ۔نائب صدر کے سکریٹریٹ نے اتوار کو یہاں یہ جانکاری دی۔ دھنکھر نے کہاکہ میں گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش کے پرمسرت موقع پر تمام ہندوستانیوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔’’ انہوں نے کہا کہ گرو نانک دیو جی روحانی علم کا مینار تھے ۔ تمام مخلوقات کی برابری پر زور دیتے اور مساوات، ہمدردی اور بے لوث خدمت کی بات کرتے تھے ۔ دھنکھر نے کہا کہ رواداری اور بے پناہ ہمدردی کا ان کا پیغام ذات پات، عقیدہ، مذہب اور قومیت کی حدود سے بالاتر ہو کر بنی نوع انسان کی رہنمائی کرتا ہے ۔