دھنکھڑ کالندن میں ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب

   

لندن: نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے جمعہ کو ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان اور ہندوستانی نژاد پارلیمنٹیرین کے ساتھ بات چیت کی۔ دھنکھڑ نے کل بکنگھم پیلس میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی طرف سے دیے گئے استقبالیہ کے دوران برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کی اہلیہ اکشتا مورتی، برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا اور اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ سے بھی بات کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹویٹ کیاکہ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات ایک زندہ پل سے جڑے ہوئے ہیں! نائب صدر جمہوریہ نے سماج میں ان کے تعاون اور ہندوستان-برطانیہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے کمیونٹی کے ارکان کی ستائش کی۔ جگدیپ دھنکھر نے مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی نژاد برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران سے بات چیت کی۔ دو طرفہ تعلقات کے کئی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔