دھونی جیسا کپتان نہ ہوا ہے نہ ہوگا:گواسکر

   

نئی دہلی۔ سنیل گواسکر نے چینائی سوپرکنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ کا بہترین کپتان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان جیسا کوئی کپتان نہیں ہوا اور نہ ہی ان جیسا کبھی مستقبل میں ہوگا۔ دھونی نے 12 اپریل کو چینائی میں راجستھان رائلزکے خلاف میچ میں اپنی ٹیمکے کپتان کے طور پر 200 میچ مکمل کیے، جس میں وہ تین رنز سے ہارگئے۔ 41 سالہ سابق ہندوستانی کپتان آئی پی ایل کی تاریخ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے کھلاڑی تھے۔سی ایس کے جانتی ہے کہ مشکل حالات سے کیسے نکلنا ہے۔ یہ صرف ایم ایس دھونی کی کپتانی میں ہی ممکن ہوا ہے۔200 میچوں کی کپتانی کرنا بہت مشکل ہے۔ اتنے میچوں کی کپتانی کرنا ایک بوجھ ہے اور اس سے ان کی کارکردگی پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔