دھونی کو خاموش رکھنے کا پورا سہرا سندیب کے سر:لی

   

چینائی ۔ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی نے ہندوستانیبولر سندیپ شرما کی تعریف کی جنہوں نے اپنے اعصاب پر قابو رکھا اور آخری تین گیندوں پر فیصلہ کن بولنگ کی اور خاص کر ایم ایس دھونی کے خلاف خوبصورت گیندیں کی، راجستھان رائلزکو آئی پی ایل 2023 کے ایک اہم میچ میں چینائی سوپر کنگز کے خلاف سنسنی خیز تین رنز کی جیت دلائی۔ یہ آٹھ مقابلوں میں گھر پر راجستھان سے چینائی کی صرف دوسری شکست تھی۔ فتح کے لیے ایک مشکل 176 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے، سی ایس کے نے 172/6 پر اننگز ختم کی جس میں کپتان ایم ایس دھونی17گیندوں پر 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دوسرے ناقابل شکست بیٹر جڈیجہ نے15گیندوں پر 25 رنز بنائے۔ دفاع کے لیے 20 رنزکے ساتھ آخری اوورکی بولنگ کرتے ہوئے سندیپ شرما نے اوور میں دھونی کے دو شاندار چھکوں کے باوجود انہیں کامیابی کیلئے درکار آخری چھکا لگانے نہیں دیا۔ بریٹ لی نے سندیپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دھونی جیسے فنیشرکو خاموش کرنا کے پورا سہرا بولرکو جاتا ہے ۔