مذکورہ ہوم منسٹر نے مزیدکہاکہ متعدد محاذوں پر وہ ریاست کے مظاہرہ کے وقتافوقتا جائزہ لیں گے۔
سری نگر۔اعتماد کی بحالی کے مقصد سے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے جمعہ کے روز جموں کشمیر انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے افرادخاندان سے بات چیت کریں۔
وزرات داخلہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد اپنے پہلے دوروزہ موقع پر انہوں نے ریاستی حکومت کو اس بات کی بھی ہدایت دی ہے کہ وہ شہید پولیس جوانوں کے اعزاز میں اہم مقامات کو منسوب کریں۔
اپنے دورے کے موقع پر شاہ نے شہید اسٹیشن افیسر(ایس ایچ او) ارشد خان کے گھر بھی گئے‘ جو دہشت گرد حملہ میں مارے گئے تھے اور پسماندہ خاندان کو اظہار تعزیت پیش کیا۔
اس کے علاوہ ہوم منسٹر نے خان کی اہلیہ کو ریاستی حکومت میں ملازمت کے تقرر پر مشتمل ایک لیٹر بھی حوالے کیا۔
Visited the home of inspector Arshad Khan, SHO Anantnag in Srinagar, who was martyred in a terror attack & offered my condolences to the bereaved family.
His sacrifice for the security of our nation has saved many lives. Entire nation is proud of Arshad Khan‘s valour & courage. pic.twitter.com/eByqlVubo6
— Amit Shah (@AmitShah) June 27, 2019
ہوم منسٹر نے مختلف عہدیداروں کے ساتھ کئی اجلاس کئے ہیں تاکہ ریاست کے سکیورٹی حالات کا اندازہ لگایاجاسکے اور ریاست میں بہترین حکمرانی کو یقینی بنایاجاسکے۔
مذکورہ اجلاس میں گورنر ستیاپال ملک‘یونین ہوم سکریٹری راجیو گوبا‘ گورنر کے تمام چار مشیر‘ سکیورٹی ایجنسیاں اور مصلح دستوں نے شرکت کی۔مذکورہ جائزہ اجلاس پروگرام میں عام آدمی کی زندگیوں میں فروغ پر توجہہ مرکوز کی گئی ہے۔
اس میں بڑے پیمانے پر موضوعات کو شامل کیاگیا جس سے ریاست کے لوگوں کی معاشی حالات وابستہ ہے‘جسمیں روزگاری فراہمی اور زندگی بہتر انداز میں جینے کے مواقع شامل ہیں‘ سماجی سکیورٹی اسکیمات سے فائدہ اور آمدنی میں اضافہ بھی اس کا حصہ رہے گا۔
مذکورہ ہوم منسٹر نے مزیدکہاکہ متعدد محاذوں پر وہ ریاست کے مظاہرہ کے وقتافوقتا جائزہ لیں گے۔