نئی دہلی۔21 مئی ۔ (یو این آئی )دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی وجہ سے ایک جان بھی گنوانا اب ہندوستان کو قابل قبول نہیں ہے اور اس لئے دہشت گردی اب ہمارے لئے بحث کا موضوع نہیں ہے ۔چہارشنبہ کو یہاں ترنگا یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کے بعد مسز گپتا نے کہا کہ ہمارا خالصہ پنتھ ہمیشہ قوم کی خدمت، دفاع اور اتحاد کو برقرار رکھنے میں سب سے آگے رہا ہے اور آج یہ ترنگا یاترا یہ پیغام لے کر آیا ہے کہ ملک کا ہر فرد مادرِ وطن کیلئے مرنے کیلئے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف درست فیصلہ کیا ہے اور ہندوستان کا یہ پیغام عالمی سطح پر پہنچانے کیلئے ضروری ہے کہ ہندوستان متحد اور متفق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ہمارے لیے صرف بحث کا موضوع نہیں ہے ۔ہماری حکومت دہشت گردی کی وجہ سے اپنے ملک کی ایک جان کا ضیاع بھی قبول نہیں کرتی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ترنگا ریلی ہمارے بہادر سپاہیوں کی بہادری کی داستانوں کو عوام تک پہنچانے اور نوجوانوں کو قومی خدمت کیلئے تحریک دینے کی علامت ہے ۔ ہندوستانی فوج کی یہ شاندار کامیابی ملک کے ہر شہری کیلئے باعث فخر ہے ۔