نئی دہلی: انڈین آرمی آفیسر کی نعش پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن کی پٹری پر پائی گئی۔ متوفی کی شناخت کیپٹن دیواکر پوری کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ آفیسر لکھنؤ سے دہلی واپس ہورہاتھا۔ ریلوے پولیس نے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ ریلوے حکام نے مزید بتایا کہ کیپٹن دیواکر پوری لکھنؤ سے ٹریننگ مکمل کر کے دہلی واپس ہورہا تھا۔
کیپٹن پوری کو حال ہی میں جموں و کشمیر کے پلوامہ میں خدمات انجام دینے کی ذمہ داری عائد ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ خودکشی بھی ہوسکتی ہے۔ لیکن پولیس نے کہا کہ فی الحال انہیں موت کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس نے بغرض پوسٹ مارٹم نعش کو دواخانہ منتقل کردیا۔ پو لیس اس سلسلہ میں تحقیقات کررہی ہے۔