دہلی این سی آر میں دھند کی چادر، ہوا کا معیار سنگین ہوگیا

   

نئی دہلی: قومی راجدھانی میں جمعہ کی صبح دھند کی کی گھنی چادر نظر آئی۔ ہوا کے معیار کے خراب ہونے کی وجہ سے یہ اب ‘سنگین’ زمرے میں پہنچ گئی ہے ۔ دارالحکومت میں صبح 10 بجے کے قریب ہوا کے معیار کا انڈیکس (اے کیو آئی) 450 پوائنٹس کو عبور کر گیا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے یہ اطلاع دی ہے ۔ آئی ایم ڈی نے صبح کے بلیٹن میں کہا کہ 12 اور 13 نومبر کو دہلی-این سی آر میں ہوا کا معیار بہت خراب رہنے کا امکان ہے ۔ وہیں 14 نومبر کو ہوا کا معیار انتہائی خراب کے زمرے کو عبور کر جائے گا۔ محکمہ نے کہا، ‘آج دن کے وقت ہلکی ہوائیں چلیں اور شام/رات میں ہوا کے رکنے سے آلودگی کے بڑھنے کے لیے ناگوار ہوگا۔ پانچ دنوں تک نامناسب موسم کی صورتحال رہنے کے آثار ہیں۔