یہ ارڈنینس گورنمنٹ آف نیشنل کیپٹل ٹریٹری آ ف دہلی ایکٹ 1991میں ترمیم کرنے کے لئے لایاگیاتھااور یہ مرکز بمقابلہ دہلی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو عین برعکس ہے۔
چینائی۔ دہلی چیف منسٹراروند کجریوال نے جمعرات کے روز تاملناڈو میں اپنے ہم منصب ایم کے اسٹالن سے ملاقات کی‘ جو قومی درالحکومت میں سنٹرل کے ایڈمنسٹریشن پر کنٹرول کے لئے لائے جانے والے مرکز کے ارڈیننس کے حلاف حمایت حاصل کرنے کی ایک کوشش کا حصہ ہے۔
چہارشنبہ کے روز ٹوئٹر کے ذریعہ عام آدمی پارٹی(اے اے پی) سربراہ نے کہاتھا کہ ”ہم یکم جون کے روز تاملناڈو چیف منسٹر ایم کے اسٹالن سے ملاقات کرتے ہوئے ارڈنینس‘ مرکز کے غیرائینی اور غیرجمہوری ’مخالف دہلی“ ارڈنینس کے خلاف ڈی ایم کے حمایت حاصل کریں گے۔
واضح رہے کہ کجریوال نے مذکورہ ارڈنینس کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے قومی سطح کے دورے کی شروعات 23مئی سے کی تھی۔
جھارکھنڈ کے چیف منسٹر ہیمنت سورین سے 2جون کے روز کجریوال ملاقات کریں گے۔
انہوں نے بعد میں کئے گئے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ”جون 2کو میں چیف منسٹر جھارکھنڈ ہیمنت سورین جی سے رانچی میں ملاقات کروں گا۔ دہلی عوام کے خلاف مودی حکومت نے جو ارڈنینس پاس کیاہے اس کے خلاف ہم ان سے حمایت حاصل کریں گے“۔
عام آدمی پارٹی کے قومی کنونیر نے اب تک چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی‘ سابق چیف منسٹر مہارشٹرا ادھو ٹھاکرے‘ نیشنلسٹ پارٹی (این سی پی) سربراہ شرد پوار‘ بہار چیف منسٹر نتیش کمار‘ ان کے نائب تیجسوی یادو‘ تلنگانہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ سے ملاقات کی ہے۔
مرکزی حکومت نے 19مئی کے روزٹرانسفر‘ پوسٹنگ اور دیگر واقعاتی معاملات کے بارے میں قومی درالحکومت علاقہ دہلی(جی این سی ڈی ڈی)کے قوانین کو مطلع کرنے کے لئے ایک رائٹس لایاتھا۔
یہ ارڈنینس گورنمنٹ آف نیشنل کیپٹل ٹریٹری آ ف دہلی ایکٹ 1991میں ترمیم کرنے کے لئے لایاگیاتھااور یہ مرکز بمقابلہ دہلی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو عین برعکس ہے۔