دہلی حکومت صحافیوں کی کورونا جانچ کرائے گی:کجریوال

   

نئی دہلی۔21 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) دہلی حکومت صحافیوں کی کووڈ۔ 19 کی جانچ کرائیگی۔وزیراعلی اروند کجریوال نے ایک ٹوئٹ کے جواب میں آج یہ جانکاری دی۔ کورونا وائرس کے معاملے میں دہلی دوسر مقام پر ہے ۔تجارتی راجدھانی ممبئی میں53 صحافیوں میں کورونا وائرس کا انفیکشن پائے جانے کے بعد اتفرا تفری مچی ہوئی ہے ۔