دہلی سلم میں لگی آگ میں سات کی موت

,

   

چیف منسٹر اروندر کجریوال نے سانحہ پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا
نئی دہلی۔ ایک سرکاری عہدیدارکی ہفتہ کے روز دی گئی جانکاری کے بموجب قومی درالحکومت کے گوکل پوری گاؤں میں پیش ائے آتشزدگی کے ایک بڑے واقعہ میں سات لوگوں کے بشمول ایک گیارہ سالہ لڑکا جلکر خاکستر ہوگیاہے۔

ا س عہدیدار نے جکانکاری دی کہ انہیں شمال مشرقی دہلی کے گوکل پوری گاؤں میں پلر نمبر152کے قریب آتشزدگی کے واقعہ کے متعلق رات تقریبا1بجے کے قریب جانکاری ملی جس کے بعد 13آگ بجھانے والی گاڑیوں کو خدمات پر مامور کردیاگیا۔

دہلی فائر خدمات کے سربراہ اتل گرگ نے ائی اے این ایس کو بتایاکہ ”سات لوگ جل کرخاکستر ہوگئے ہیں جن کے بقایات جھونپڑیوں سے بازیافت کرلئے گئے ہیں“ اورمزیدکہاکہ 60سے زائد جھونپڑیاں آگ کی لپیٹ میں ائی ہیں۔

آگ لگانے کی وجوہات کا اب تک پتہ نہیں چلا ہے اور 3.45اے ایم کے قریب آگ پر قابو پالیاگیا۔


تفصیلات پیش کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس(نارتھ ایسٹ) داویش کمار مہالا نے کہاکہ آگ لگنے کے متعلق 12:00بجے رات کو گوکل پوری پولیس اسٹیشن سے کال موصول ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ ”پولیس فوری موقع پر تمام بچاؤ او رراحت کاری ساز وسامان کے ساتھ پہنچ گئی۔

ہم نے محکمہ فائر سے بھی رابطہ جس کاخاطر خواہ انداز میں ردعمل ملا‘ اور ان کی مدد سے صبح 4بجے کے قریب آگ پر قابو پانے میں ہمیں کامیابی ملی ہے“۔انہوں نے مزیدکہاکہ کم ازکم 30جھونپڑیاں ان کے سازوسامان کے ساتھ جلکر خاکستر ہوگئی ہیں اور سات لوگوں کی اس واقعہ میں جان چلی گئی ہے۔

مذکورہ عہدیداروں نے کہاکہ ”بچائے گئے لوگوں کے لئے کھانے اورشیلٹر کا انتظام کیاجارہا ہے“۔

درایں اثناء چیف منسٹر اروندر کجریوال نے سانحہ پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ ”صبح کی اولین ساعتوں میں ایک بری خبر ملی ہے۔

میں موقع پر جاؤں گا او رمتاثرہ لوگوں سے ذاتی طور پر ملاقات کروں گا“۔

واضح رہے کہ یہ بڑا سانحہ 2022کا سب سے بڑی واقعہ اموات کے معاملے میں اس وقت رونما ہوا ہے جب محض چار دن قبل باہری دہلی کے باوانا علاقے کی ایک پلاسٹک فیکٹری آتشزدگی کاشکار ہوگئی تھی۔ اس وقت میں کسی جانی نقصان کی اب تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔