نئی دہلی : ای ڈی دہلی حکومت کی نئی شراب پالیسی پر بڑی کارروائی کر رہا ہے۔ دہلی، پنجاب، آندھرا پردیش سمیت 35 مقامات پر ای ڈی کے چھاپے جاری ہیں۔ اس سے پہلے ستمبر میں بھی شراب گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی نے دو بار چھاپے مارے تھے۔ ای ڈی کچھ شراب تقسیم کرنے والوں، کمپنیوں اور ان سے جڑے اداروں کی تلاش کر رہی ہے۔ 28 ستمبر کو سمیر مہندرو کو ای ڈی نے گرفتار کیا تھا۔ سمیر انڈو اسپرٹ کے مالک ہیں۔ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا کے قریبی ساتھیوں کو مبینہ طور پر اس نے دو بار کروڑوں روپے ادا کیے تھے۔یہ قریبی ساتھی شراب کے ان تاجروں میں سے تھے جو مبینہ طور پر ایکسائز پالیسی کی تشکیل اور نفاذ میں بے قاعدگیوں میں ملوث تھے۔