دہلی عنقریب ’’کورونا کیپٹل‘‘ ہوگا : ہائیکورٹ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : دہلی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہورہا ہے اور وہ خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔ دہلی ہائیکورٹ نے آج اس کیلئے دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت کی زبردست سرزنش کی اور کہا کہ دہلی عنقریب ملک کا ’’کورونا کیپٹل‘‘ ہوجائے گا۔ شمالی ، جنوبی اور مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشنس کے ملازمین کے مختلف زمروں کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے یہ ریمارک کیا۔