دہلی فساد پر کانگریس اور عاپ سیاست کررہی ہیں:جاؤڈیکر

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 27 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کانگریس اور عام آدمی پارٹی پر دہلی فساد کے مسئلہ پر سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ قبل ڈسمبر میں سونیا گاندھی نے آر یا پار کی لڑائی کا اعلان کیا تھا جو اس اشتعال انگیز کارروائی کا سبب بنا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کہ جب پولیس والوں پر حملہ ہوتا ہے اور ایک آئی بی افسر کو ہلاک کردیا جاتاہے تو یہ پارٹیاں خاموشی اختیار کرلیتی ہے ۔ ایسے حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو امن قائم کرنے کیلئے کام کرنا چاہیئے ۔