نئی دہلی: 2020 کے دہلی فسادات میں پولیس اہلکار پر بندوق تاننے والے شاہ رخ پٹھان کو عدالت سے 15 دن کی عبوری ضمانت مل گئی۔ یہ ضمانت ان کے بیمار والد کی دیکھ بھال کے لیے دی گئی ہے۔ عدالت نے 7 مارچ کو فیصلہ سنایا اور کہا کہ عبوری ضمانت کی مدت رہائی کی تاریخ سے شروع ہوگی۔پٹھان کے خلاف دو مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 24 فروری 2020 کو موج پور چوک کے قریب ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کیا اور پولیس کانسٹیبل دیپک دہیا پر بندوق تان کر حملہ کیا۔