دہلی قتل۔ ملزم ساحل کوعدالتی تحویل میں بھیج دیاگیا

,

   

شاہ آباد ڈائری پولیس اسٹیشن میں ائی پی سی کی دفعہ 302کے تحت ایف ائی آر درج کرنے کے متعلق پولیس نے جانکاری دی ہے
نئی دہلی۔ پولیس کے مطابق نئی دہلی کے شاہ آباد ڈائری علاقے میں ایک نابالغ لڑکی کے دل دہلادینے والے قتل کے پس پردہ ملزم کو ہفتہ کے روز عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیاہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نابالغ کو مبینہ طور پر متعدد مرتبہ چاقو سے وار کرنے کے بعد ایک سالہ شخص جس کانام ساحل ہے نئی دہلی کے شاہ آباد ڈائری علاقے میں 28مارچ کے روز ایک بھاری پتھر کے سلاب سے سر کچل کر قتل کردیاتھا۔

اہلکاروں نے کہاکہ جمعرات کے روز دہلی پولیس نے شاہ آباد ائری علاقے میں نابالغ کے قتل کے لئے ملزم نے جس مبینہ ہتھیار کا استعمال کیاتھا اس کو برآمد کرلیاگیاہے۔

ڈی سی پی اؤٹر نارتھ روی کمار سنگھ نے کہاکہ ”ملزم ساحل نے جس چاقو کا استعمال کیاتھا وہ برآمد کرلیاگیاہے“۔ دہلی پولیس نے 29مارچ کے روز اترپردیش کے بلند شہر کے قریب سے ملزم کو حراست میں لے لیاتھا۔ جمعرات کے روز دہلی کے روہنی عدالت نے اگلے تین دنوں کے لئے ساحل کی پولیس تحویل میں اضافہ کردیاتھا۔

جمعرات کے روز دوروزہ پولیس تحویل ختم ہونے کے بعد ساحل کوجج کے مکان پر پیش کیاگیا۔ اس کو سکیورٹی وجوہات کی بناء پر جج کے مکان پر صبح پیش کیاگیاتھا۔ دہلی پولیس کا استدلال سننے کے بعد ڈیوٹی میٹروپولٹین مجسٹریٹ(ایم ایم) نیدھی چترکارا نے ساحل کی پولیس تحویل میں تین دنوں کا اضافہ کردیاتھا۔ ایک سی سی ٹی وی میں بے رحمی کے ساتھ ساحل کے حملے اور لڑکی پرمتعدد مرتبہ چاقو سے وار کے مناظر قید ہوگئے۔

وہ مسلسل لڑکی پر چاقو سے وار کررہاتھا حالانکہ وہ زمین پر بھی گر گئی تھی۔ اس نے لات مارا او رپھر قریب میں پڑے ایک کنکریٹ کے سلاب سے لڑکی کا سر کچل دیا۔ فوٹیج میں لوگوں کو تماش بین کر سارا واقعہ دیکھتے ہوئے۔

یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب فوٹیج میں لوگوں کو اس حملے کو دیکھتے ہوئے او ر وہاں سے بغیرمداخلت کئے گذرتے ہوئے صاف طور پر دیکھا گیا۔ حالانکہ فوٹیج میں ایک وقت ایک کتاواقعہ کے قریب جاتا ہوا دیکھائی دے رہا ہے۔

واقعہ کے دس منٹ بعد ایک مقامی شخص کی جانب سے جانکاری ملنے کے بعد مقامی متعلقہ افیسر موقع پرپہنچے۔ پولیس کے مطابق ملزم نابالغ کے ساتھ تعلقات میں تھا‘ مگر دونوں کے درمیان میں 28مئی کے روز بحث وتکرار ہوئے جس کے بعد متعدد مرتبہ وار کے ذریعہ ملزم نے نابالغ کا قتل کردیاتھا

۔شاہ آباد ڈائری پولیس اسٹیشن میں ائی پی سی کی دفعہ 302کے تحت ایف ائی آر درج کرنے کے متعلق پولیس نے جانکاری دی ہے