دہلی میں تین دہشت گرد داخل، پولیس کی چھاپہ مارکاروائی

   

نئی دہلی3اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں تین دہشت گردوں کے داخل ہونے اور دہشت گردانہ حملوں کے اندیشے کی خفیہ اطلاع موصول ہونے کے پیش نظرجمعرات کو کئی مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔ ذرائع نے یہاں بتایاکہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی ہے کہ تین دہشت گرد شہر میں داخل ہوئے ہیں اور ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ بناسکتے ہیں۔ یہ رپورٹ ملنے کے بعد دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی ٹیم نے شہر کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائی کی ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ گیسٹ ہاؤس، لاج اور ہوٹلوں میں بھی مشتبہ افراد کو ڈوھنڈا جائے گا اور شہر میں نئے آنے والے کرایہ داروں کی توثیق کی جائے گی۔ بازاروں، بس ٹرمنل اور ریلوے اسٹیشنوں جیسے مصروف مقامات پر سکیورٹی انتظام سخت کی جائے گی۔ رام لیلا اور دُرگا پوجا کے مدنظر شدیدعوامی اژدہام کو دیکھتے ہوئے شہر میں گشت تیز کی جائے گی۔