دہلی میں مانسون کی وقت سے 12 دن پہلے آمد کی پیش قیاسی

   

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں اس سال مانسون معمول کی تاریخ سے 12 دن پہلے 15 جون کو دستک دے سکتا ہے۔ یہ اطلاع کل ہندوستانی محکمہ موسمیات نے دی ہے۔ آئی ایم ڈی کے علاقائی پیشن گوئی مرکز کے سربراہ کلدیپ سریواستو نے بتایا کہ اس سے قبل سال 2008 میں بھی مانسون 15 جون کو دہلی پہنچا تھا ور اب 13 سال بعد پھر سے ایسا ہی ہو سکتا ہے۔کلدیپ سرواستو نے کہا کہ ’’قومی راجدھانی دہلی میں مانسون کی قبل از وقت آمد کے لئے حالات سازگارہیں۔ اس بار یہ 15 جون کو دہلی پہنچ سکتا ہے۔‘‘ آئی ایم ڈی نے بتایا کہ شمال مغربی خلیج بنگال کے اوپر کم دباؤ کا علاقہ بنا ہوا ہے۔ اگلے تین سے چار دن میں اس کی اڈیشہ، جھارکھنڈ اور شمالی چھتیس گڑھ کی جانب پیشرفت کا امکان ہے۔