دہلی میں وزراء کی تنخواہیں دگنی

   

نئی دہلی۔ دہلی حکومت اسمبلی کے مانسون اجلاس میں ایم ایل ایز اور وزراء کی تنخواہوں اور الاؤنسز کو دوگنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔تنخواہ میں اضافے کا بل 4 جولائی (پیر) سے شروع ہونے والے دہلی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے پہلے دن پیش کیا جائے گا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ دہلی کے قانون و انصاف اور قانون سازی کے امور کے وزیر کیلاش گہلوت پیر کو بل پیش کریں گے۔ایک ذریعہ کے مطابق، وزیروں، ایم ایل ایز، چیف وہپ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور اپوزیشن لیڈر کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں 66 فیصد اضافے کا بل پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت تنخواہ کو 12,000 روپے سے بڑھا کر 30,000 روپے ماہانہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ کئی دیگر الاؤنسز جس سے تنخواہ موجودہ 54،000 روپے سے بڑھ کر 90,000 روپے ماہانہ ہو جائے گی۔