دہلی میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے قہر کے درمیان دہلی کے لوگوں کے لئے وزیر اعلی اروند کیجریوال کا پیغام آیا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منگل کو کہا کہ ان کی حکومت قومی دارالحکومت میں کووڈ-19 کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئی ہے اور اس وقت گھبرانے کی کوئی بڑی وجہ نہیں ہے ۔ کیجریوال نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی میں کووڈ وبا کے انفیکشن کی شرح پیر کو بڑھ کر 2.70 فیصد پہنچ گئی، جو گزشتہ دو مہینوں میں سب سے زیادہ ہے۔ اس سے دارالحکومت میں کووڈ کے دوبارہ پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں ۔ دہلی میں 5 فروری کو انفیکشن کی شرح 2.87 فیصد تھی ۔
