نئی دہلی : ملک کی حکومت کے خلاف پنجاب میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے‘ رہنما بھارتیہ کسان یونین کلونت سنگھ نے بتایا کہ جگجیت دلیوال، سروان سنگھ ودیگر کسان قائدین کو گرفتار جبکہ متعدد کو بے دخل کردیا گیا۔ پولیس کی جانب سے شبمو بارڈر پر لگائے گئے کیمپ کو بلڈوز کردیا گیا ہے، محض 200 کسانوں کو ہٹانے کیلئے 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے۔ رہنما بھارتیہ کسان یونین کلونت سنگھ نے کہا وزراء کی یقین دہانیوں کے باوجود شمبو کھنوری بارڈر سے کسانوں کی بے دخلی کی گئی‘ بزرگ کسانوں کو نکلنے کا موقع تک نہ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دہلی چلو مارچ ناانصافی کے خلاف مزاحمت کی علامت بن چکا ہے۔ مودی سرکار جارحانہ پالیسیاں لاگو کرکے انصاف کا قتل کر رہی ہے۔ کسان قائد راکش ٹکیت نے حکومت کی دوہری پالیسی پر اعتراض کرتے کہا کہ ایک طرف حکومت مذاکرات کا دعویٰ کر رہی ہے اور دوسری طرف کسانوں کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے۔ پنجاب کی حکومتی پارٹی ’’آپ‘‘ نے کسانوں کے مطالبات کی حمایت کی ہے، تاہم انہوں نے احتجاج کے طریقہ کار پر اعتراض کیا ہے۔
نئی دہلی کے پاکستان ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب
نئی دہلی : پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے زیر اہتمام یوم پاکستان سے متعلق استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں سیاستدانوں، سفارت کاروں اور کاروباری شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔جہاں ناظم الامور پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی سعد احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا۔