دہلی کی 5 تاریخی مساجد سنٹرل وسٹا پراجکٹ کی زد میں آنے کا اندیشہ

   

دہلی:دہلی کی 5 تاریخی مساجد سنٹرل وسٹا پراجکٹ کی زد میں آنے کا اندیشہ ہے۔ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی اور دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے وزیراعظم اور مرکزی وزیر ہردیپ پوری کو اس سلسلے میں خط لکھ کر وضاحت کرنے کے لیے کہا ہے۔ امانت اللہ خان کی طرف سے خط میں لکھا گیا ہے۔مرکزی حکومت کے سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کو لیکر ایک بار پھر تنازع شروع ہو گیا ہے لیکن اس بار تنازعہ اس پروجیکٹ کی زد میں آنے والی مسجدوں کو لے کر ہے۔