نئی دہلی: دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے اینڈوسکوپی ڈیپارٹمنٹ میں پیر کو آگ لگ گئی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ دن میں 11.54 بجے پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ معلومات کے مطابق آگ لگنے کے بعد تمام لوگوں کو ہاسپٹل سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے ۔ آگ اتنی شدید تھی کہ ایمس کی عمارت کے اوپر دھوئیں کے بادل دیکھے جا سکتے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ اینڈوسکوپی ڈیپارٹمنٹ کے ایمرجنسی وارڈ میں لگی اور آس پاس کے مقامات پر پھیل گئی۔