نئی دہلی : حکومت نے دہلی سمیت تمام 23 ایمس کا نام مقامی معروف شخصیات ، جنگ آزادی کے مجاہدین ، گمنام ہیروز، تاریخی واقعات اور خطہ کی یادگاروں کے نام پر رکھنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق زیادہ تر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس نے مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود سے اس سلسلہ میں تجاویز طلب کرنے کے بعد ناموں کی فہرست پیش کی ہے۔