دہلی کے موٹر سیکل رانوں پر طاق۔جفت اعداد اسکیم کی خلاف ورزی پر 20ہزار روپئے جرمانہ

   

نئی دہلی ۔19ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) طاق ۔ جفت اعداد کی اسکیم کی خلاف ورزی پر موٹر سیکل رانوں پر نئی دہلی میں 20ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ ترمیم شدہ موٹر وہیکلس ایکٹ کے ایک عہدیدار نے جمعرات کے دن اس کا انکشاف کیا ۔ تاہم قطعی فیصلہ جرمانے کی رقم کے تعلق سے تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔ بشرطیکہ موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعات میں احتجاج کی وجہ سے تبدیلیاں کی جائیں ۔ حکومت نے جرمانے کی رقم کی کمی و بیشی کا اختیار عہدیداروں کو دے دیاہے۔