نئی دہلی،18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے ایک ہاسپٹل میں کورونا سے دیڑھ ماہ کا بچہ فوت ہوگیا ۔ قومی دارالحکومت میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ سے دہلی حکومت کو تشویش لاحق ہوگئی ہے ۔ دہلی میں کل متاثرین کی تعداد 1893 تک پہنچ گئی۔ملک میں کورونا کے معاملات میں دوسرے مقام پر بنی دہلی میں گزشتہ تین دنوں میں کورونا کے کل 148 معاملے آئے تھے اور امید بندھی تھی مرکزکی وجہ انفیکشن متاثرین میں اضافے کے بعد آنے والے دنوں میں کمی آئے گی مگر آج آئے معاملات سے فکرمند ہونا فطری ہے۔ گزشتہ دو دن میں دہلی میں اگرچہ دس متاثرین کی بھی موت ہو چکی ہے اور ہفتہ کو ایک اور متاثرہ کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 43 تک پہنچ گئی ہے۔مریضوں کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے چیف منسٹر اروند کجریوال نے /30 اپریل تک لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
دہلی میں مزید 2 علاقے
کورونا ہاٹ سپاٹ
نئی دہلی، 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں کووڈ۔19 کے معاملے بڑھنے پر اتوار کو دو اور علاقوں کی نشاندہی کی گئی ۔انہیں ’کنٹرول زون‘ قرار دیا گیا اور انہیں ملاکر ایسے علاقوں کی تعداد 78 ہو گئی۔
قومی دارالحکومت میں آج جن دو علاقوں کوکنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ان میں ایک کاپس ہیڑا میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے ٹھیکے والی گلی میں پلاٹ نمبر 1294 اور دوسرا اندرپور ای اے بلاک ہے۔