کولکتہ : دہلی ہائی کورٹ نے ترنمول کانگریس کے سابق ممبر پارلیمنٹ مہوا موئترا کی عرضی کوخارج کردیا ہے ۔بار اینڈ بنچ (قانون کی عدالتوں سے متعلق میڈیا) میں شائع خبر کے مطابق معطل کئے گئے ترنمول کانگریس کی سابق رکن پارلیمنٹ نے عدالت میں دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف فارن ایکسچینج ٹرانزیکشن ایکٹ یا فیما کی خلاف ورزی کے الزامات میڈیا میں شائع ہو رہے ہیں۔ ای ڈی اس خبر کو شائع کر رہا ہے ۔ مہوا نے اس شکایت کو مرکزی ایجنسی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا۔