دہلی، حیدر آبادو دیگر مراکز سے جانے والے تمام حجاج وطن واپس

   

نئی دہلی: حج کمیٹی آف انڈیا کے وساطت سے دہلی، حیدر آباد، بنگلور، اندور، بھوپال، لکھئنو اور ناگپور امبارکیشن پوائنٹ سے سفرِحج کا آغاز کرنے والے تمام حجاجِ کرام خوشگوار ماحول میں فریضہ حج کی ادائیگی اور روضہ حضرت رسول اکرمؐ کی زیارت کے بعد سعودی عرب سے وطن پہنچ گئے ۔ آج آئی جی آئی بین الاقوامی ائیر پورٹ پرحج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی، آئی۔آر.ایس و دیگر متعلقہ ایجنسیز کے اعلیٰ افسران و ذمہ داران نے حجاج کرام کا پُرتپاک خیر مقدم کیا۔ انڈین ائیر پورٹ پر تمام حجاج کرام کو 5 لیٹر آب زم زم دیا گیا ۔
ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے حجاجِ کرام حج کمیٹی آف انڈیا اور سعودی عرب میں ہندوستانی سفارت خانے کے زریعے حکومتِ ہند کے زریعے کئے گئے خدمات و انتظامات سے کافی مطمین نظر آئے ۔