وزیراعظم نریندر مودی کی عوام سے ماہانہ رابطہ کے پروگرام ’’من کی بات‘‘ میں خواہش
نئی دہلی۔25۔اگست(سیاست ڈاٹ کام)ماحول کو ہونے والے بھاری نقصان کے پیش نظر وزیراعظم نریندرمودی نے ایک بار ہی استعمال کئے جانے والے پلاسٹک کو ختم کرنے پر زور دیا ہے ۔مسٹر مودی نے آکاش وانی پر ‘من کی بات’ پروگرام میں آج کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں سے دو اکتوبر سے پہلے تقریباً دو ہفتے تک ملک بھر میں ‘سوچھتا ہی سیوا’مہم چلائی جاتی ہے ۔اس بار یہ 11ستمبر کو شروع ہوگید۔اس دوران لوگ اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل کر شرم دان کے ذریعہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقدیت پیش کریں گے ۔گھر یو یا گلیاں،چوک چوراہے ہوں یا نالیاں ،اسکول کالج سے لے کر سبھی عوامی مقامات پر صاف صفائی کی مہم چلانی ہے ۔اس بار پلاسٹک پر خصوصی توجہ دینی ہے ۔انہوں نے کہا،‘‘15اگست کو لال قلعہ سے میں نے یہ کہا کہ جس دلچسپی اور توانائی کے ساتھ سوا سو کروڑ ملک کے عوام نے صاف صفائی کے لئے مہم چلائی۔کھلے میں رفع حاجت سے آزاد کرانے کے لئے کام کیا۔اسی طرح ہمیں ساتھ مل کر سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال کو ختم کرنا ہے ۔اس مہم کے سلسلے سماج کے سبھی طبقوں میں دلچسپی ہے ۔میرے کئی تاجر بھائی -بہنوں نے دکان میں ایک تختی لگا دی ہے ،ایک پلے کارڈ لگادیا ہے ۔جس پر یہ لکھا ہے کہ گاہک اپنا تھیلا ساتھ لے کر ہی آئے ۔اس سے پیسہ بھی بچے گا اور ماحول کی حفاظت میں وہ اپنا تعاون بھی دے پائی گے ۔انہوں نے کہا کہ ٹکنالوجی سے قبائلیوں کو مدد ملی ہے کہ وہ ان کے ریڈیو پروگرام ’’من کی بات ‘‘ میں جنگل اور انسان میں مقابلہ کی ہندی زبان کو اچھی طرح سمجھ سکیں۔ قبل ازیں وہ اس کو ایک خفیہ زبان سمجھتے تھے۔