دیوالی کے موقع پر عوامی مقامات پر آتشبازی پر امتناع

   

حیدرآباد 10 نومبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد پولیس نے دیوالی کے موقع پر عوامی مقامات پر آتشبازی اور پٹاخے جلانے پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ اپنے حکمنامہ میں سٹی پولیس کمشنر سندیپ شنڈالیہ نے کہا کہ رات 8 سے 10 بجے تک عوامی مقامات اور سڑکوں پر آتشبازی کی اجازت ہوگی ۔ اس کے علاوہ اوقات میں عوامی مقامات پر آتشبازی پر امتناع عائد رہے گا ۔ سٹی پولیس کمشنر نے کہا کہ بھاری آواز والے پٹاخے جلانے اور موسیقی کے دیگر آلات بجانے پر بھی امتناع عائد رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر حیدرآباد سٹی پولیس ایکٹ 1348 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ ان احکامات پر 12 نومبر کی صبح 6 بجے سے 15 نومبر کی صبح 6 بجے تک عمل آوری ہوگی ۔