دیہاتوں کے انکار کے بعد آندھر ا کی خاتون افیسر نے اٹھائی نعش

,

   

امرواتی۔آندھرا پردیش کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) گوتم ساونگ نے پیر کے روز ایک خاتون سب انسپکٹر کی ستائش کی جس نے سریکاکلم ضلع میں ایک نامعلوم شخص کی نعش آخری رسومات کی انجام دہی کے لئے اٹھائی ہے۔

ایک سرکاری بیان میں کہاکہ”کاسی بگا کے لیڈی سب انسپکٹر سریشا نے سریکاکلم کے کاسی بگا میونسپلٹی میں پلاسا کے گاؤں ادیوی کوتور کے کھیتوں سے ملی ایک نامعلوم شخص کی نعش اٹھائی ہے“۔

سریشا کا یہ عظیم کارنامہ پیر کے روز ٹرینڈنگ کرنے لگاکیونکہ اس افیسر نے نعش کاندھے پر اٹھاکر 2کیلومیٹر تک سفر طئے کیاہے۔

پولیس یونیفارم میں فرنٹ سے نعش اٹھاکر دھان کے کھیتوں سے گذرتی ہوئی سریشا کو کوئی کہہ رہا ہے کہ ”میڈیم چھوڑ دیں“ مگر وہ نعش اٹھاکر آگے بڑھ رہی تھیں۔

سریشا نے کہاکہ ”یہ ٹھیک ہے“ اور لالیتا چیارٹبل ٹرسٹ نعش حوالے کرتے ہوئے اس نامعلوم شخص کے آخری رسومات میں بھی مدد کی ہے۔ وجئے واڑہ سے نارتھ ویسٹ میں 544کیلومیٹر کے فاصلے پر کاسی بگا گاؤں ہے